Sharf e Insan


الإمام الحسن المجتبى (عليه السلام)
اے فرزند آدم!کون ہے جو تیرے جیسا ہو کہ تیرا پروردگار تیرے سے تنہائی میں باتیں کرتا ہے. جب بھی تو
اُس کے حضور میں حاضر ہونا چاہتاہے، تو وضوء کرکے اُس کے حضور میں کھڑا ہو جاتا ہے کہ اُس نے تیرے اور اپنے درمیان کوئی حجاب یا دربان قرار نہیں دیئے. تو اُس کے حضور اپنے غموں اور تہیدستی و ناداری کی شکایت کرتا ہے ، اپنی حاجتوں کو طلب کرتا ہے اور اپنے امور میں مدد مانگتا ہے.

Qaf 50:16
وَلَقَدْ خَلَقْنَا الْإِنسَانَ وَنَعْلَمُ مَا تُوَسْوِسُ بِهِ نَفْسُهُ وَنَحْنُ أَقْرَبُ إِلَيْهِ مِنْ حَبْلِ الْوَرِيدِ
اور ہم ہی نے انسان کو پیدا کیا ہے اور جو خیالات اس کے دل میں گزرتے ہیں ہم ان کو جانتے ہیں۔ اور ہم اس کی رگ جان سے بھی اس سے زیادہ قریب ہیں
And indeed We have created man, and We know what his ownself whispers to him. And We are nearer to him than his jugular vein.

Al-Baqara (The Cow) 2:186
وَإِذَا سَأَلَكَ عِبَادِي عَنِّي فَإِنِّي قَرِيبٌ أُجِيبُ دَعْوَةَ الدَّاعِ إِذَا دَعَانِ فَلْيَسْتَجِيبُواْ لِي وَلْيُؤْمِنُواْ بِي لَعَلَّهُمْ يَرْشُدُونَ
اور (اے پیغمبر) جب تم سے میرے بندے میرے بارے میں دریافت کریں تو (کہہ دو کہ) میں تو (تمہارے) پاس ہوں جب کوئی پکارنے والا مجھے پکارتا ہے تو میں اس کی دعا قبول کرتا ہوں تو ان کو چاہیئے کہ میرے حکموں کو مانیں اور مجھ پر ایمان لائیں تاکہ نیک رستہ پائیں
And when My slaves ask you concerning Me, then (answer them), I am indeed near (to them by My Knowledge). I respond to the invocations of the supplicant when he calls on Me (without any mediator or intercessor). So let them obey Me and believe in Me, so that they may be led aright.

58:7
أَلَمْ تَرَ أَنَّ ٱللَّهَ يَعْلَمُ مَا فِى ٱلسَّمَـٰوَٰتِ وَمَا فِى ٱلْأَرْضِ ۖ مَا يَكُونُ مِن نَّجْوَىٰ ثَلَـٰثَةٍ إِلَّا هُوَ رَابِعُهُمْ وَلَا خَمْسَةٍ إِلَّا هُوَ سَادِسُهُمْ وَلَآ أَدْنَىٰ مِن ذَٰلِكَ وَلَآ أَكْثَرَ إِلَّا هُوَ مَعَهُمْ أَيْنَ مَا كَانُوا۟ ۖ ثُمَّ يُنَبِّئُهُم بِمَا عَمِلُوا۟ يَوْمَ ٱلْقِيَـٰمَةِ ۚ إِنَّ ٱللَّهَ بِكُلِّ شَىْءٍ عَلِيمٌ ٧
Do you not see that Allah knows whatever is in the heavens and whatever is on the earth? If three converse privately, He is their fourth. If five, He is their sixth. Whether fewer or more, He is with them1 wherever they may be. Then, on the Day of Judgment, He will inform them of what they have done. Surely Allah has ˹perfect˺ knowledge of all things.

Hazrat Fatimah AS said: You are the slaves of Allah and you are the establishers of His commands and prohibitions. You are the possessors of His religion and His revelation, the trustworthy ones with regards to yourselves and you should propagate it (Islam) to other nations, while you deem yourselves worthy of all this?
You are Allah's servants, who are ordered to carry out His commands for what is obligatory and what is forbidden, and you are the carriers of the burden of Allah's Religion and Revelations, and you are entrusted with the trusteeship of yourselves. You are charged with the propagation of Allah's Message to all the people of the world.


It has been written in a Qudsi Tradition: The creatures are my spouse. The dearest one to me is the one who is kindest to my creatures, and one who exerts the most effort to satisfy their needs. [Usul al-Kafi, v.2, p.199]

Allah (swt) says: "Take one step towards me, I will take ten steps towards you. Walk towards me, I will run towards you." Hadith Qudsi

In Hadith Qudsi, Allah (SWT) states that He is the one who becomes the ears, eyes, hands, and feet of His servant.

چھوٹی مدد، بڑی تبدیلی_ زندگی بدلنے کا سفر, Pushing an elephant up the stairs 
 "Small Help, Big Change_ The Journey of Transforming Life"

مگرمچھوں والا تالاب — ایک سبق آموز کہانی

ایک بار ایک امیر آدمی نے اپنے شہر کے نوجوانوں کو جمع کیا اور اعلان کیا: اس نے ایک بڑے تالاب کی طرف اشارہ کیا جو خطرناک مگرمچھوں سے بھرا ہوا تھا اور کہا: "جو کوئی بھی اس تالاب کو تیر کر پار کرے گا، اُسے میری دولت اور میری خوبصورت بیٹی سے شادی کا انعام ملے گا!"
سب حیران رہ گئے۔ انعام بڑا تھا، لیکن خطرہ اور بھی بڑا۔ کوئی بھی آگے نہ بڑھا۔ تالاب میں خطرناک مگرمچھ تیر رہے تھے، اور موت یقینی لگ رہی تھی۔
اچانک — چھپاک!
ایک نوجوان تالاب میں کود گیا! سب لوگ حیرت سے دیکھنے لگے۔ وہ مگرمچھوں سے بچتے بچاتے آخر کار دوسری طرف پہنچ گیا- زندہ سلامت!
سب نے خوشی سے تالیاں بجائیں! امیر آدمی دوڑ کر آیا اور بولا: "تم بہت بہادر ہو! انعام تمھارا ہوا!"
لیکن وہ نوجوان، جو ابھی تک خوف سے کانپ رہا تھا، چیخ کر بولا:
"مجھے تمھارا انعام نہیں چاہیے! میں بس یہ جاننا چاہتا ہوں کہ مجھے دھکا کس نے دیا؟!"

کہانی کا سبق:

بعض اوقات ہماری طاقت اُس وقت ظاہر ہوتی ہے جب ہمیں حالات مجبور کر دیتے ہیں۔
خوف بھی ایک محرک بن سکتا ہے- جیسے بعض اوقات مواقع خود دھکے دے کر آگے بڑھاتے ہیں۔
کامیابی اکثر اُس وقت شروع ہوتی ہے جب ہم اپنی آرام دہ جگہ 
(comfort zone)
 سے باہر نکلتے ہیں- چاہے کوئی دھکا دے کر ہی کیوں نہ نکالے۔


You Were Born with Potential
by
Rumi

You were born with potential.
You were born with goodness and trust.
You were born with ideals and dreams.
You were born with greatness.
Your were born with wings.
You are not meant for crawling, so don't.
You have wings.
Learn to use them and fly.
Khuda’ay Lam Yazil Ka Dast-E-Qudrat Tu, Zuban Tu Hai
Yaqeen Paida Kar Ae Ghafil Ke Maghloob-E-Guman Tu Hai

You are the ever‐powerful hand and the tongue of the eternal God;
Give birth to certainty, of negligent one, for your are laid low by doubt.
Jab Iss Angara’ay Khaki Mein Hota Hai Yaqeen Paida
To Kar Leta Hai Ye Bal-O-Par-E-Rooh-ul-Ameen Paida

When certainty is born in these embers of ashes,
Then it gives birth to the wings of Gabriel.
Ghulami Mein Na Kaam Ati Hain Shamsheerain Na Tadbeerain
Jo Ho Zauq-E-Yaqeen Paida To Kat Jati Hain Zanjeerain

In slavery, neither swords or plans are effective,
But when the taste for certainty is created, then the chains are cut.

https://iqbalurdu.blogspot.com/search?q=yaqeen

🌿 ایک بجلی کے کھمبے پر ایک کاغذ چپکا دیکھ کر میں قریب چلا گیا اور اس پر لکھی تحریر پڑھنے لگا،
لکھا تھا ...! 
براہ کرم ضرور پڑھیں 
اس راستے پر کل میرا 50 روپیہ کا نوٹ کھو گیا ھے، مجھے ٹھیک سے دکھائی نہیں دیتا، جسے بھی ملے، براہ کرم پہنچا دے، نوازش ھوگی ....!

ایڈریس:- ۔۔۔۔**۔۔۔۔

یہ پڑھنے کے بعد مجھے بہت حیرت ہوئی کہ پچاس کا نوٹ کسی کے لیے اتنا ضروری ہے تو اس پتہ پر جانے کا ارادہ کیا اور اس گلی میں اس مکان کے دروازے پر آواز لگائی،
ایک ضعیفہ لاٹھی ٹیکتی ھوئی باھر آئی، پوچھنے پر معلوم ھوا، بڑی بی اکیلے رھتی ھیں اور کم دکھائی دیتا ھے،

میں نے کہا "ماں جی آپ کا پچاس کا نوٹ مجھے ملا ھے ....!
دینے آیا ھوں؛

یہ سن کر بڑھیا رونے لگی!

بیٹا .... !
ابھی تک قریب قریب 50 لوگ مجھے پچاس کا نوٹ دے گئے ھیں! 
میں ان پڑھ ھوں، ٹھیک سے دکھائی بھی نہیں دیتا، پتا نہیں! کون میری اس حالت کو دیکھ کر میری مدد کرنے کے لئے لکھ کر چلا گیا...!

بہت اصرار کرنے پر مائی نے پیسے تو رکھ لئے لیکن ایک درخواست کی کہ بیٹا وہ میں نے نہیں لکھا کسی نے میری مدد کی خاطر لکھ دیا ھے جاتے ھوئے اسے پھاڑ کر پھنک دینا بیٹا!

میں نے ھاں کہہ کر ٹال تو دیا؛
لیکن میرے ضمیر نے مجھے سوچنے پر مجبور کر دیا کہ ان سبھی لوگوں سے بڑھیا نے وہ کاغذ پھاڑنے کے لئے کہا ھوگا مگر کسی نے نہیں پھاڑا۔

اس کہانی میں کیا سبق ھے؟

🌿 بہت خوبصورت اور سبق آموز کہانی ہے 
اس کہانی میں کئی گہرے سبق پوشیدہ ہیں، جن میں سے چند اہم یہ ہیں:
* انسانیت کا سب سے خوبصورت روپ "احساس" ہے۔
کسی نے اس ضعیف عورت کی کمزوری اور بےبسی کو دیکھا، اور بغیر کسی ذاتی مفاد کے ایک ایسا کام کیا جس نے درجنوں لوگوں کے دلوں میں نرمی، ہمدردی اور مدد کا جذبہ جگا دیا۔
* نیکی کبھی ضائع نہیں جاتی۔
ایک نیک عمل (ایک چھوٹا سا نوٹ لکھ دینا) سینکڑوں گنا بڑھ کر واپس آیا۔ یہ یاد دلاتا ہے کہ کبھی کسی اچھے کام کو چھوٹا مت سمجھو، تم نہیں جانتے کہ وہ کہاں تک اثر چھوڑ جائے گا۔
* سچا اثر وہ ہے جو خاموشی سے دلوں کو بدل دے۔
جس شخص نے وہ پرچی لگائی، اس نے اپنا نام نہیں لکھا، مگر اس کا عمل ایک درس بن گیا — کہ نیکی کے لیے نام کی نہیں، نیت کی ضرورت ہوتی ہے۔
* خلوص کی طاقت دنیا بدل سکتی ہے۔
اس واقعے نے ثابت کیا کہ اگر معاشرے میں ایک شخص بھی سچے دل سے کسی کے لیے خیر سوچے، تو وہ سینکڑوں دلوں میں انسانیت جگا سکتا ہے۔
* ضمیر کی بیداری انسان کی اصل شناخت ہے۔
کہانی کے آخر میں راوی کا ضمیر جاگ اٹھتا ہے — یہ احساس ہی انسان کو انسان بناتا ہے۔

💫 مختصر سبق:
"نیکی وہ نہیں جو دکھانے کے لیے کی جائے، بلکہ وہ ہے جو دلوں میں روشنی چھوڑ جائے۔" 

🌿 1 "نیکی ہمیشہ واپس لوٹتی ہے، کبھی خوشبو بن کر، کبھی دعا بن کر، اور کبھی کسی آنکھ کے آنسو میں شکر بن کر۔"
🌿 2. "کبھی کسی کے دکھ پر لکھا ایک جملہ، سو دلوں میں انسانیت جگا دیتا ہے۔"
💫 3. "اصل دولت وہ نہیں جو جیب میں ہو، بلکہ وہ ہے جو دل میں احساس بن کر زندہ رہتی ہے۔"
🌷 4. "ایک نیک ارادہ، اگر خلوص سے کیا جائے، تو وہ سینکڑوں زندگیاں بدلنے کی طاقت رکھتا ہے۔"
🌻 5. "خلوص سے کی گئی نیکی چھوٹی نہیں ہوتی، وہ دلوں میں صدیوں تک روشنی چھوڑ جاتی ہے۔"


Comments

Popular posts from this blog

Record Your Voice and Listen

Teri Namaz Be Suroor